Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3741 (مشکوۃ المصابیح)

[3741] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1330 و قال: غریب) و ابن ماجہ (2312)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدُ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَجُرْ فَإِذَا جَارَ تَخَلَّی عَنْہُ وَلَزِمَہُ الشَّيْطَانُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَإِذَا جارَ وَكلہ إِلَی نَفسہ))

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تک قاضی ظلم نہ کرے تو اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے،جب وہ ظلم کرتا ہے تو وہ اس سے الگ ہو جاتا ہے اور شیطان اس کے ساتھ لگ جاتا ہے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’جب وہ ظلم کرتا ہے تو اللہ اسے اس کے نفس کے سپرد کر دیتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔