Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3751 (مشکوۃ المصابیح)

[3751] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2945)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن المستَوْرِدِ بنِ شدَّادٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ كَانَ لَنَا عَامِلًا فَلْيَكْتَسِبْ زَوْجَةً فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ خَادِمٌ فَلْيَكْتَسِبْ خَادِمًا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ مَسْكَنٌ فَلْيَكْتَسِبْ مَسْكَنًا)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((مَنِ اتَّخَذَ غَيْرَ ذَلِكَ فَہُوَ غالٌّ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

مستورد بن شداد ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص ہمارا عامل (حکمران،گورنر) ہو (اور اگر اس کی بیوی نہ ہو تو وہ بیت المال میں سے حق مہر ادا کر کے) شادی کر لے۔اگر اس کا خادم نہ ہو تو وہ خادم خرید لے اور اگر اس کی رہائش نہ ہو تو وہ رہائش خرید لے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔ایک دوسری روایت میں ہے:’’جس نے اس کے علاوہ کچھ حاصل کیا تو وہ خیانت کرنے والا ہے۔‘‘