Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3761 (مشکوۃ المصابیح)
[3761] متفق علیہ، رواہ البخاري (6967) و مسلم (1713/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِہِ مِنْ بَعْضٍ فَأَقْضِي لَہُ عَلَی نَحْوِ مَا أَسْمَعُ مِنْہُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَہُ بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيہِ فَلَا يَأْخُذَنَّہُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَہُ قِطْعَةً مِنَ النَّار))
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں بھی ایک انسان ہوں،تم اپنے مقدمات میرے پاس لاتے ہو۔اور ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی دلیل دوسرے کی نسبت زیادہ فصاحت کے ساتھ پیش کر لے اور میں جو اس سے سنوں اس کے حق میں فیصلہ کر دوں،جس شخص کو اس کے (مسلمان) بھائی کے حق میں سے کوئی چیز دے دی جائے تو وہ اسے حاصل نہ کرے،(گویا اس طرح) میں اسے (جہنم کی) آگ کا ایک ٹکڑا دے رہا ہوں۔‘‘ متفق علیہ۔