Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3760 (مشکوۃ المصابیح)

[3760] رواہ مسلم (137/218)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِہِ فَقَدْ أَوْجَبَ اللہُ لَہُ النَّارَ وَحَرَّمَ اللہُ عَلَيْہِ الْجَنَّةَ)) فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئا يسير يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((وَإِنْ كَانَ قَضِيبًا من أَرَاك)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا حق حاصل کیا تو اللہ نے اس کے لیے جہنم کو واجب کر دیا اور اس پر جنت کو حرام قرار دے دیا۔‘‘ (یہ بات سن کر) کسی آدمی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! خواہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’خواہ وہ پیلو کی شاخ ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔