Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3776 (مشکوۃ المصابیح)

[3776] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3622، 3244) [و صححہ ابن حبان (1190) و ابن الجارود (1005) و الحاکم (295/4) ووافقہ الذہبي]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنْ رَجُلًا مَنْ كِنْدَةَ وَرَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ اخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي أَرْضٍ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أَرْضِي اغْتَصَبَنِيہَا أَبُو ہَذَا وَہَی فِي يَدِہِ قَالَ: ((ہَلْ لَكَ بَيِّنَةٌ؟)) قَالَ: لَا وَلَكِنْ أُحَلِّفُہُ وَاللہِ مَا يَعْلَمُ أَنَّہَا أَرْضِي اغْتَصَبَنِيہَا أَبُوہُ؟ فَتَہَيَّأَ الْكِنْدِيُّ لِلْيَمِينِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَقْطَعُ أَحَدٌ مَالًا بِيَمِينٍ إِلَّا لَقِيَ اللہَ وَہُوَ أَجْذَمُ)) فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: ہِيَ أرضُہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

اشعث بن قیس ؓ سے روایت ہے کہ کندی اور حضرمی شخص نے یمن کی زمین کے بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں مقدمہ پیش کیا تو حضرمی نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اس شخص کے والد نے میری زمین غصب کر لی تھی اور وہ اب اس کے قبضہ میں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تمہارے پاس گواہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا،نہیں،لیکن میں اس سے قسم لوں گا (اس طرح کہ) اللہ کی قسم! وہ نہیں جانتا کہ بے شک میری زمین کو اس کے والد نے غصب کیا ہے،کندی قسم کے لیے تیار ہوا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص قسم کے ذریعے مال حاصل کرتا ہے تو وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ وہ شخص ’’اجذم‘‘ ہو گا۔‘‘ (یعنی اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہو گا یا اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہو گی۔) چنانچہ اس کندی نے عرض کیا: وہ زمین اس کی ہی ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔