Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3777 (مشکوۃ المصابیح)
[3777] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3020)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبدِ اللہِ بنِ أُنَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الْكَبَائِرِ الشِّرْكَ بِاللہِ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ وَالْيَمِينَ الْغَمُوسَ وَمَا حَلَفَ حَالِفٌ بِاللہِ يَمِينَ صَبْرٍ فَأَدْخَلَ فِيہَا مِثْلَ جَنَاحِ بَعُوضَةٍ إِلَّا جُعِلَتْ نُكْتَةً فِي قَلْبِہِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيب
عبداللہ بن اُنیس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے ساتھ شرک کرنا،والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔اور جس شخص نے اللہ کی پختہ قسم اٹھائی اور اس میں مچھر کے پر کے برابر (جھوٹ) داخل کر دیا تو روزِ قیامت تک اس کے دل میں ایک نکتہ لگا دیا جاتا ہے۔‘‘ ترمذی۔اور انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔