Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3782 (مشکوۃ المصابیح)

[3782] حسن، رواہ أبو داود (3600۔ 3601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا تَجُوزُ شَہَادَةُ خَائِنٍ وَلَا خَائِنَةٍ وَلَا زَانٍ وَلَا زَانِيَةٍ وَلَا ذِي غِمْرٍ عَلَی أَخِيہِ)) . وَرَدَّ شَہَادَةَ الْقَانِعِ لِأَہْلِ الْبَيَتْ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،اور وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’خیانت کرنے والے مرد کی شہادت (گواہی) جائز نہیں اور نہ خیانت کرنے والی عورت کی،نہ زانی مرد کی گواہی جائز ہے اور نہ زانیہ عورت کی اور دشمنی رکھنے والے شخص کی اپنے بھائی کے متعلق گواہی جائز نہیں،اور خاندان کے زیر کفالت شخص کی اس خاندان کے متعلق گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔