Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3811 (مشکوۃ المصابیح)

[3811] رواہ مسلم (1915/165)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا تَعُدُّونَ الشَّہِيدَ فِيكُمْ؟)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ شَہِيدٌ قَالَ: إِنَّ شُہَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لِقَلِيلٌ: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ شَہِيدٌ وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ شَہِيدٌ وَمَنْ مَاتَ فِي الطَّاعُونِ فَہُوَ شَہِيدٌ وَمَنْ مَاتَ فِي الْبَطْنِ فہوَ شہيدٌ . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم اپنے میں کسے شہید شمار کرتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تب تو میری امت کے شہید قلیل ہوئے،جو شخص اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے تو وہ شہید ہے،جو شخص اللہ کی راہ میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے،جو شخص طاعون کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے اور جو شخص پیٹ کے مرض میں فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔