Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3817 (مشکوۃ المصابیح)
[3817] متفق علیہ، رواہ البخاري (3004) و مسلم (2549/5)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَاسْتَأْذَنَہُ فِي الْجِہَادِ فَقَالَ: ((أَحَي والدك؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((فَفِيہِمَا فَجَاہِدْ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَفِي رِوَايَةٍ: ((فَارْجِعْ إِلَی وَالِدَيْكَ فَأَحْسِنْ صُحْبَتَہُمَا))
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے جہاد میں شریک ہونے کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟‘‘ اس نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان دونوں (کی خدمت) میں مجاہدہ (انتہائی کوشش) کر۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے والدین کے پاس چلا جا اور ان سے اچھی طرح سلوک کر۔‘‘ متفق علیہ۔