Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3843 (مشکوۃ المصابیح)

[3843] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2525) ٭ فیہ أبو سورۃ ابن أخي أبي أیوب: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي أَيُّوب سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الْأَمْصَارُ وَسَتَكُونُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ يُقْطَعُ عَلَيْكُمْ فِيہَا بُعُوثٌ فَيَكْرَہُ الرَّجُلُ الْبَعْثَ فَيَتَخَلَّصُ مَنْ قَوْمِہِ ثُمَّ يَتَصَفَّحُ الْقَبَائِلَ يَعْرِضُ نَفْسَہُ عَلَيْہِمْ مَنْ أَكْفِيہِ بَعْثَ كَذَا أَلَا وَذَلِكَ الْأَجِيرُ إِلَی آخِرِ قَطْرَةٍ مِنْ دَمِہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوایوب ؓ سے روایت ہے،انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’تم پر علاقے فتح کیے جائیں گے اور فوجیں مجتمع ہوں گی اس میں سے چند دستے تشکیل دیے جائیں گے،ایک شخص (بلا اجرت) جانا پسند نہیں کرے گا اور وہ اپنی قوم سے الگ ہو جائے گا،پھر وہ ایسے قبائل کو تلاش کرے گا جن کے سامنے وہ اپنی خدمات پیش کرے گا اور کہے گا کہ کون ہے وہ شخص جس کی جگہ میں لشکر میں شرکت کروں،سن لو! ایسا شخص اپنے خون کے آخری قطرے تک اجیر ہے (وہ ثواب سے محروم رہے گا)۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔