Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3845 (مشکوۃ المصابیح)
[3845] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2516)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رسولَ اللہ رجلٌ يُرِيدُ الْجِہَادَ فِي سَبِيلِ اللہِ وَہُوَ يَبْتَغِي عَرَضاً من عرَضِ الدُّنْيَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((لَا أجر لَہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایک آدمی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا چاہتا ہے جبکہ وہ دنیا کا مال و متاع چاہتا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کے لیے کوئی اجر نہیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔