Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3846 (مشکوۃ المصابیح)
[3846] صحیح، رواہ مالک (466/2 ح 1030 وھو موقوف / حسن) و أبو داود (2515 وسندہ صحیح) و النسائي (49/6۔ 50 ح 3190۔ 4200)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْغَزْوُ غَزْوَانِ فَأَمَّا مَنِ ابْتَغَی وَجْہَ اللہِ وَأَطَاعَ الْإِمَامَ وَأَنْفَقَ الْكَرِيمَةَ وَيَاسَرَ الشَّرِيكَ واجتنبَ الْفساد فَإِن نَومہ ونہبہ أَجْرٌ كُلُّہُ. وَأَمَّا مَنْ غَزَا فَخْرًا وَرِيَاءً وَسُمْعَةً وَعَصَی الْإِمَامَ وَأَفْسَدَ فِي الْأَرْضِ فَإِنَّہُ لَمْ يَرْجِعْ بِالْكَفَافِ)) . رَوَاہُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ
معاذ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جہاد دو قسم کا ہے،رہا وہ شخص جس نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جہاد کیا،امام و امیر کی اطاعت کی،انتہائی قیمتی مال خرچ کیا،اپنے ساتھی کو آسانی و سہولت فراہم کی اور فساد سے اجتناب کیا تو ایسے شخص کا سونا اور جاگنا سب باعث اجر ہے،دوسرا وہ شخص جس نے فخر و ریا نیز شہرت کی خاطر جہاد کیا،امام و امیر کی نافرمانی کی اور زمین میں فساد پیدا کیا تو وہ ثواب کے ساتھ واپس نہیں آتا۔‘‘ صحیح،رواہ مالک و ابوداؤد و النسائی۔