Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3848 (مشکوۃ المصابیح)

[3848] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2537) ٭ حدیث فضالۃ: والمجاھد من جاھد بنفسہ (تقدم: 34)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عقبَة بن مَالك عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((أعجزتم إِذا بعثت رجلا فَم يَمْضِ لِأَمْرِي أَنْ تَجْعَلُوا مَكَانَہُ مَنْ يَمْضِي لِأَمْرِي؟)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَذَكَرَ حَدِيثَ فَضَالَةَ: ((وَالْمُجَاہِدُ مَنْ جَاہَدَ نَفْسَہُ)) . فِي ((كِتَابِ الْإِيمَانِ))

عقبہ بن مالک ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم اس کی قدرت نہیں رکھتے کہ جب میں کسی آدمی کو (امیر بنا کر) بھیجوں اور وہ میرے حکم کی مخالفت کرے تو تم اس کی جگہ کسی ایسے آدمی کو (امیر) بنا لو جو میرے حکم کی تعمیل کرے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔