Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3854 (مشکوۃ المصابیح)

[3854] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (8/3 ح 11065) ٭ فیہ رشدین بن سعد المصري ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: الْمُؤْمِنُونَ فِي الدُّنْيَا عَلَی ثَلَاثَةِ أَجْزَاءٍ: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللہِ وَرَسُولِہِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاہَدُوا بِأَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ فِي سَبِيلِ اللہِ وَالَّذِي يأمنہ النَّاس علی النَّاسُ عَلَی أَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ الَّذِي إِذَا أَشْرَفَ عَلَی طَمَعٍ تَرَكَہُ لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ . رَوَاہُ أَحْمد

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’دنیا میں مومنوں کی تین اصناف ہیں: وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے،پھر انہوں نے شک نہ کیا اور انہوں نے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا،(دوسرا) وہ شخص جس سے لوگوں کا جان و مال محفوظ ہو۔تیسرا وہ شخص جب اسے طمع کا خیال آتا ہے تو وہ اسے اللہ عزوجل کی خاطر ترک کر دیتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد (۳ / ۸ ح۱۱۰۶۵)۔