Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3855 (مشکوۃ المصابیح)

[3855] صحیح، رواہ النسائي (33/6 ح 3155)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبدِ الرَّحمنِ بن أبي عَميرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَا مِنْ نَفْسٍ مُسْلِمَةٍ يَقْبِضُہَا رَبُّہَا تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَأَنَّ لَہَا الدُّنْيَا وَمَا فِيہَا غير الشَّہِيد)) قَالَ ابْن عَمِيرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَأَنْ أُقْتَلَ فِي سَبِيلِ اللہِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي أَہْلُ الْوَبَرِ وَالْمَدَرِ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ

عبدالرحمٰن بن ابی عمیرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شہید کے سوا کوئی ایسا مسلمان نہیں جس کی روح اس کا رب قبض کر لے اور وہ تمہاری طرف لوٹنے کو پسند کرے اور چاہے کہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ اس کے لیے ہو۔‘‘ ابن ابی عمیرہ ؓ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجھے اللہ کی راہ میں شہید ہو جانا دنیا و مافیہا کے مل جانے سے زیادہ محبوب ہے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی (۶ / ۳۳ ح ۳۱۵۵)۔