Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3865 (مشکوۃ المصابیح)
[3865] رواہ البخاري (2902)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ يَتَتَرَّسُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ بِتُرْسٍ وَاحِدٍ وَكَانَ أَبُو طَلْحَةَ حَسَنَ الرَّمْيِ فَكَانَ إِذَا رَمَی تَشَرَّفَ النَّبِيُّ ﷺ فَيَنْظُرُ إِلَی مَوضِع نبلہ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،ابوطلحہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک ہی ڈھال سے بچاؤ کر رہے تھے،اور ابوطلحہ ؓ بہترین تیر انداز تھے،جب وہ تیر پھینکتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ابوطلحہ ؓ کے تیر پر) نظر رکھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے تیر گرنے کی جگہ دیکھتے تھے۔رواہ البخاری۔