Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3873 (مشکوۃ المصابیح)
[3873] إسنادہ صحیح، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (4341) وأبو داود (3965) و النسائي (26/6۔ 27 ح 3145) و الترمذي (1638 وقال: حسن صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي نَجِيحٍ السُّلَميِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ بَلَغَ بِسَہْمٍ فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ لَہُ دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ رَمَی بِسَہْمٍ فِي سَبِيلِ اللہِ فَہُوَ لَہُ عِدْلُ مُحَرِّرٍ وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَہُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَرَوَی أَبُو دَاوُدَ الْفَصْلَ الْأَوَّلَ وَالنَّسَائِيُّ الْأَوَّلَ وَالثَّانِيَ وَالتِّرْمِذِيُّ الثَّانِيَ وَالثَّالِثَ وَفِي رِوَايَتِہِمَا: ((مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللہ)) بدَلَ ((فِي الْإِسْلَام))
ابونجیح سلمی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص نے اللہ کی راہ میں (کسی کافر کو نشانے پر) تیر لگایا تو اسے جنت میں ایک درجہ حاصل ہو گیا،جس نے اللہ کی راہ میں تیر اندازی کی تو وہ اس کے لیے غلام آزاد کرنے کے برابر ہے،اور جو شخص اسلام میں بوڑھا ہوا تو روزِ قیامت اس کے لیے نور ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد نے پہلا فقرہ،امام نسائی نے پہلا اور دوسرا جبکہ امام ترمذی نے دوسرا اور تیسرا فقرہ روایت کیا ہے،اور ان دونوں (بیہقی اور ترمذی) کی روایت میں ہے:’’جو شخص اللہ کی راہ میں بوڑھا ہوا۔‘‘ یعنی ’’اسلام‘‘ کے بجائے ’’اللہ کی راہ ’’کے الفاظ نقل کیے ہیں۔اسنادہ صحیح،رواہ البیھقی فی شعب الایمان و ابوداؤد و النسائی و الترمذی۔