Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3876 (مشکوۃ المصابیح)
[3876] صحیح، رواہ أبو داود (2581) و النسائي (228/6 ح 3621) و الترمذي (1123 وقال: حسن صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ)) . زَادَ يَحْيَی فِي حَدِيثِہِ: ((فِي الرِّہَانِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ مَعَ زِيَادَة فِي بَاب ((الْغَضَب))
عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’نہ جلب‘‘ ہے اور نہ ’’جنب‘‘ راوی یحیی نے اپنی روایت میں ’’گھڑ دوڑ‘‘ کا اضافہ کیا ہے۔جلب (مقابلہ میں شریک شخص اپنے کسی ساتھی کو کہے کہ راستہ میں میرے گھوڑے کو آواز لگا دینا جس سے یہ اور تیز دوڑے گا۔) جنب (پہلو میں دوڑنے والا وہ گھوڑا جس پر دوڑنے والا اپنے گھوڑے کے تھکنے کی صورت میں منتقل ہو جائے۔) ابوداؤد،نسائی،اور امام ترمذی نے اسے کچھ زائد الفاظ کے ساتھ باب الغصب میں روایت کیا ہے۔صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی و الترمذی۔