Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3877 (مشکوۃ المصابیح)

[3877] حسن، رواہ الترمذي (1696) و الدارمي (212/2 ح 2433)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي قَتَادَة عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((خَيْرُ الْخَيْلِ الْأَدْہَمُ الْأَقْرَحُ الْأَرْثَمُ ثُمَّ الْأَقْرَحُ الْمُحَجَّلُ طُلُقُ الْيَمِينِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَدْہَمَ فَكُمَيْتٌ عَلَی ہَذِہِ الشِّيَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ

ابوقتادہ ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بہتر گھوڑا وہ ہے جو انتہائی سیاہ ہو اور اس کی پیشانی پر تھوڑی سی سفیدی ہو،اس کا اوپر والا ہونٹ یا ناک سفید ہو،پھر وہ جس کی تین ٹانگیں سفید ہوں اور آگے والی دائیں ٹانگ گھوڑے کی رنگ کی ہو،اگر سیاہ رنگ کا نہ ہو تو پھر وہ جس میں قدرے سرخی اور قدرے سیاہی ہو اور اس کے کان سیاہ ہوں وہ بھی اس کی مثل ہے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی و الدارمی۔