Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3904 (مشکوۃ المصابیح)

[3904] متفق علیہ، رواہ البخاري (5246) و مسلم (182/ 1928)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((إِذَا دَخَلْتَ لَيْلًا فَلَا تَدَخُلْ عَلَی أہلك حَتَّی تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة))

جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم رات کے وقت (شہر میں) داخل ہو تو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جاؤ حتی کہ جس کا خاوند غائب رہا ہے وہ غیر ضروری بالوں کی صفائی کر لے اور پراگندہ بالوں والی کنگھی کر لے۔‘‘ متفق علیہ۔