Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3920 (مشکوۃ المصابیح)
[3920] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2629)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سہلِ بن مُعاذٍ عَن أبيہِ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَضَيَّقَ النَّاسُ الْمُنَازِلَ وَقَطَعُوا الطَّرِيقَ فَبَعَثَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ مُنَادِيًا يُنادي فِي النَّاسِ: ((أَنَّ مَنْ ضَيَّقَ مَنْزِلًا أَوْ قَطَعَ طَرِيقًا فَلَا جِہَادَ لَہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا تو لوگوں نے (زائد از ضرورت جگہیں گھیر کر) منزلوں کو تنگ کر دیا،اور راستے بند کر دیے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منادی کرنے والے کو بھیجا کہ وہ لوگوں میں اعلان کر دے کہ جس نے منزل تنگ کی یا راستہ بند کیا تو اس کا کوئی جہاد نہیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔