Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3934 (مشکوۃ المصابیح)

[3934] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (1612) ٭ قتادۃ مدلس و عنعن و حدیث الترمذي (1613) یغني عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن قتادةَ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَكَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ أَمْسَكَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَإِذَا طَلَعَتْ قَاتَلَ فَإِذَا انْتَصَفَ النَّہَارُ أَمْسَكَ حَتَّی تَزُولَ الشَّمْسُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَاتَلَ حَتَّی الْعَصْرِ ثُمَّ أَمْسَكَ حَتَّی يُصَلَّی الْعَصْرُ ثُمَّ يُقَاتِلُ قَالَ قَتَادَةُ: كَانَ يُقَالُ: عِنْدَ ذَلِكَ تُہِيجُ رِيَاحُ النَّصْرِ وَيَدْعُو الْمُؤْمِنُونَ لِجُيُوشِہِمْ فِي صلَاتہم. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

قتادہ،نعمان بن مقرن ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں جہاد کیا جب فجر نمودار ہو جاتی تو آپ (قتال سے) رک جاتے حتی کہ سورج طلوع ہو جاتا،جب وہ طلوع ہو جاتا تو آپ قتال کرتے،جب نصف النہار ہو جاتا تو آپ رک جاتے حتی کہ سورج ڈھل جاتا،جب سورج ڈھل جاتا تو آپ عصر تک قتال کرتے پھر آپ رک جاتے تھے حتی کہ نمازِ عصر پڑھتے،پھر آپ قتال کرتے۔قتادہ بیان کرتے ہیں،اس وقت کہا جاتا تھا: نصرت کی ہوائیں چلتی ہیں،اور مومن اپنی نمازوں میں اپنے لشکروں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔