Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3943 (مشکوۃ المصابیح)

[3943] متفق علیہ، رواہ البخاري (3012) و مسلم (1745/26)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن الصَّعبِ بنِ جِثَّامةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عنْ أہلِ الدَّارِ يَبِيتُونَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَيُصَابَ مِنْ نِسَائِہِمْ وَذَرَارِيِّہِمْ قَالَ: ((ہُمْ مِنْہُمْ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((ہُمْ مِنْ آبائِہم))

صعب بن جثامہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے محلوں میں رہنے والے مشرکین کے بارے میں دریافت کیا گیا جن پر شب خون مارا جائے جس میں ان کی عورتیں اور ان کے بچے ہلاک ہو جائیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ بھی انہیں کے حکم میں ہیں۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’وہ اپنے آباء کے تابع ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔