Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3944 (مشکوۃ المصابیح)

[3944] متفق علیہ، رواہ البخاري (4031۔ 4032) و مسلم (1746/30)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَطَعَ نَخْلَ بني النَّضيرِ وحرَّقَ وَلہا يقولُ حسَّانٌ: وَہَانَ عَلَی سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُستَطيرُ وَفِي ذَلِكَ نَزَلَتْ (مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوہَا قَائِمَةً عَلَی أُصُولِہَا فَبِإِذْنِ اللہِ)

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو نضیر کے کھجوروں کے درخت کاٹے اور جلائے،حسان ؓ نے اس کے متعلق شعر کہا:’’بنولؤی کے سرداروں کے لیے بویرہ پر (کھجوروں کے درختوں کو) جلانا آسان ہوا جو کہ پھیلا ہوا تھا۔‘‘ اور اس کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی:’’تم نے کھجور کے جو درخت کاٹ ڈالے یا انہیں ان کے تنوں پر قائم رہنے دیا وہ (سب) اللہ کے حکم سے تھا۔‘‘ متفق علیہ۔