Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3945 (مشکوۃ المصابیح)
[3945] متفق علیہ، رواہ البخاري (2541) و مسلم (1730/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَوْنٍ: أَنَّ نَافِعًا كَتَبَ إِلَيْہِ يُخْبِرُہُ أَنَّ ابْنَ عمر أخبرہُ أَن ابْن عمر أَخْبَرَہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَغَارَ عَلَی بَنِي الْمُصْطَلِقِ غَارِّينِ فِي نَعَمِہِمْ بِالْمُرَيْسِيعِ فَقتل الْمُقَاتلَة وسبی الذُّرِّيَّة
عبداللہ بن عون ؓ سے روایت ہے کہ (ابن عمر ؓ کے آزاد کردہ غلام) نافع ؒ نے انہیں خط لکھا جس میں انہوں نے انہیں (یعنی مجھے) یہ بتایا کہ ابن عمر ؓ نے انہیں (یعنی نافع کو) خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مصطلق پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مریسیع کے مقام پر اپنے مویشیوں میں غافل تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگجوؤں کو قتل کیا اور بچوں کو قیدی بنایا۔متفق علیہ۔