Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3946 (مشکوۃ المصابیح)
[3946] رواہ البخاري (2900) حدیث سعد یأتي (5232) و حدیث البراء یأتي (5876)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي أَسِيدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَنَا يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صَفَفَنَا لِقُرَيْشٍ وَصَفُّوا لَنَا: ((إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَعَلَيْكُمْ بِالنَّبْلِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوہُمْ وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَحَدِيث سعد: ((ہُوَ تُنْصَرُونَ)) سَنَذْكُرُہُ فِي بَابِ ((فَضْلِ الْفُقَرَاءِ)) . وَحَدِيثُ الْبَرَاءِ: بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَہْطًا فِي بَابِ ((الْمُعْجِزَاتِ)) إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی
ابواسید ؓ سے روایت ہے کہ جب غزوہ بدر کے موقع پر ہم اور قریش ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو تم ان پر تیر برساؤ،اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو تم ان پر تیر برساؤ اور کچھ تیر اپنے پاس محفوظ رکھو۔‘‘ رواہ البخاری۔اور سعد ؓ سے مروی حدیث:’’تمہاری مدد نہیں کی جاتی ......‘‘ ہم عنقریب باب فضل الفقراء میں ذکر کریں گے،اور براء ؓ سے مروی حدیث ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا .....‘‘ باب المعجزات میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔