Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3956 (مشکوۃ المصابیح)
[3956] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2614) ٭ خالد بن الفرز: ضعیف، ضعفہ ابن معین وغیرہ ولم یوثقہ غیر ابن حبان .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((انْطَلِقُوا بِاسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وعَلی ملِّة رسولِ اللہ لَا تقْتُلوا شَيْخًا فَانِيًا وَلَا طِفْلًا صَغِيرًا وَلَا امْرَأَةً وَلَا تَغُلُّوا وَضُمُّوا غَنَائِمَكُمْ وَأَصْلِحُوا وَأَحْسِنُوا فَإِنَّ اللہَ يحبُّ المحسنينَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے نام کے ساتھ،اللہ کی توفیق سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملت پر چلو،کسی بہت بوڑھے شخص کو قتل کرو نہ کسی چھوٹے بچے کو اور نہ ہی کسی عورت کو،اور نہ خیانت کرو،اپنا مال غنیمت اکٹھا کرو،(اپنے امور کی) اصلاح کرو اور احسان کرو کیونکہ اللہ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔