Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3961 (مشکوۃ المصابیح)

[3961] متفق علیہ، رواہ البخاري (3051) و مسلم (1754/45)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ أَتَی النَّبِيُّ ﷺ عَيْنٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَہُوَ فِي سَفَرٍ فَجَلَسَ عِنْدَ أَصْحَابِہِ يَتَحَدَّثُ ثُمَّ انْفَتَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((اطْلُبُوہُ وَاقْتُلُوہُ)) . فَقَتَلْتُہُ فنفَّلَني سلبَہ

سلمہ بن اکوع ؓ بیان کرتے ہیں،دورانِ سفر مشرکین میں سے ایک جاسوس آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور وہ آپ کے ساتھیوں کے پاس بیٹھ کر باتیں کرتا رہا،پھر غائب ہو گیا،تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے تلاش کرو اور اسے قتل کر دو۔‘‘ چنانچہ میں نے اسے قتل کر دیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا سامان مجھے عطا فرما دیا۔متفق علیہ۔