Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3979 (مشکوۃ المصابیح)
[3979] صحیح، رواہ البغوي في شرح السنۃ (91/11 ح 2717) [و ابن ماجہ (2688) و أحمد (223/5۔ 224)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يَقُول: ((من أَمَّنَ رَجُلًا عَلَی نَفْسِہِ فَقَتَلَہُ أُعْطِيَ لِوَاءَ الْغَدْرِ يَوْمَ الْقَيَامَةِ)) . رَوَاہُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ
عمرو بن حمق ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص نے کسی شخص کو جان کی امان دی اور پھر اسے قتل کر دیا تو روزِ قیامت اسے عہد شکنی کا پرچم دیا جائے گا۔‘‘ صحیح،رواہ فی شرح السنہ۔