Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3981 (مشکوۃ المصابیح)
[3981] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2758)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي رافعٍ قَالَ: بعثَني قُرَيْشٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أُلْقِيَ فِي قَلْبِيَ الْإِسْلَامُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي وَاللہِ لَا أَرْجِعُ إِلَيْہِمْ أَبَدًا قَالَ: ((إِنِّي لَا أَخِيسُ بِالْعَہْدِ وَلَا أَحْبِسُ الْبُرُدَ وَلَكِنِ ارْجِعْ فَإِنْ كَانَ فِي نَفْسِكَ الَّذِي فِي نَفْسِكَ الْآنَ فَارْجِعْ)) . قَالَ: فَذَہَبْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم فَأسْلمت. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابورافع ؓ بیان کرتے ہیں،قریش نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا،جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو میرے دل میں اسلام کی محبت و صداقت ڈال دی گئی،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں کبھی بھی ان کی طرف لوٹ کر نہیں جاؤں گا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں عہد شکنی نہیں کروں گا،نہ قاصد کو روکوں گا،تم واپس چلے جاؤ،اگر تمہارے دل میں وہ چیز ہوئی جو اب تمہارے دل میں ہے تو پھر لوٹ آنا۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،میں گیا اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام قبول کر لیا۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔