Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3991 (مشکوۃ المصابیح)
[3991] متفق علیہ، رواہ البخاري (لم أجدہ بھذ اللفظ و عندہ لون آخر: 3135، انظر الحدیث السابق) و مسلم (1750/38)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: نَفَّلَنَا رَسُولُ اللہِ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم نَفَلًا سِوَی نَصِيبِنَا مِنَ الْخُمُسِ فَأَصَابَنِي شَارِفٌ والشارف: المسن الْكَبِير
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ہمارے حصے کے علاوہ خمس میں سے بھی کچھ عطا فرمایا،سو مجھے خمس سے ایک ’’شارف‘‘ ملی۔شارف بوڑھی اونٹنی کو کہتے ہیں۔متفق علیہ۔