Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3993 (مشکوۃ المصابیح)
[3993] رواہ البخاري (4229)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جُبيرِ بن مُطعمٍ قَالَ: مَشَيْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقُلْنَا: أَعْطَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ مِنْ خُمُسِ خَيْبَرَ وَتَرَكْتَنَا وَنَحْنُ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ مِنْكَ؟ فَقَالَ: ((إِنَّمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَبَنُو المطلبِ وَاحِدٌ)) . قَالَ جُبَيْرٌ: وَلَمْ يَقْسِمِ النَّبِيُّ ﷺ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَبَنِي نوفلٍ شَيْئا. رَوَاہُ البُخَارِيّ
جبیر بن مطعم ؓ بیان کرتے ہیں،میں اور عثمان بن عفان ؓ،نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا،آپ نے خیبر کے خمس میں سے بنو مطلب کو عطا کیا ہے اور ہمیں چھوڑ دیا ہے،جبکہ ہمارا اور ان کا آپ سے ایک رشتہ ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بنو ہاشم اور بنو مطلب ایک ہی چیز ہیں۔‘‘ جبیر ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کے درمیان کچھ بھی تقسیم نہ فرمایا۔رواہ البخاری۔