Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3994 (مشکوۃ المصابیح)

[3994] رواہ مسلم (1756/47)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُّمَا قَرْيَةٍ أَتَيْتُمُوہَا وأقمتمْ فِيہَا فَسَہْمُكُمْ فِيہَا وَأَيُّمَا قَرْيَةٍ عَصَتِ اللہَ وَرَسُولَہُ فَإِنَّ خُمُسَہَا لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ ثُمَّ ہِيَ لَكُمْ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم جس بستی میں (بلا قتال) داخل ہو جاؤ اور وہاں اقامت اختیار کرو تو اس میں تمہارا حصہ ہے،اور جس بستی والوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو اس (سے حاصل ہونے والے مال) کا خمس اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے،پھر وہ (باقی) تمہارے لیے ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔