Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3998 (مشکوۃ المصابیح)
[3998] رواہ البخاري (3074)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبدِ اللہ بنِ عَمْروٍ قَالَ: كَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ ﷺ رَجُلٌ يُقَالُ لَہُ كَرْكَرَةُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہُوَ فِي النَّارِ)) فَذَہَبُوا يَنْظُرُونَ فَوَجَدُوا عَبَاءَةً قد غلہا. رَوَاہُ البُخَارِيّ
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں کہ کرکرہ نامی شخص،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان پر مامور تھا،وہ فوت ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ جہنمی ہے۔‘‘ صحابہ کرام ؓ اس کا سامان دیکھنے لگے تو انہوں نے ایک چادر پائی جو اُس نے چوری کی تھی۔رواہ البخاری۔