Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4000 (مشکوۃ المصابیح)
[4000] متفق علیہ، رواہ البخاري (3153) و مسلم (72/ 1772) حدیث أبي ھریرۃ تقدم (3745)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: أَصَبْتُ جِرَابًا مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ فَالْتَزَمْتُہُ فَقُلْتُ: لَا أُعْطِي الْيَوْمَ أَحَدًا مِنْ ہَذَا شَيْئًا فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يبتسم إِلَيّ. مُتَّفق عَلَيْہِ. وَذكر الحَدِيث أَبِي ہُرَيْرَةَ ((مَا أُعْطِيكُمْ)) فِي بَابِ ((رِزْقِ الْوُلَاة))
عبداللہ بن مغفل ؓ بیان کرتے ہیں،غزوۂ خیبر میں مجھے چربی کی ایک تھیلی ملی تو میں نے اسے اٹھا لیا،اور کہا: میں آج اس میں سے کسی کو کچھ نہیں دوں گا،میں نے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف (دیکھ کر) مسکرا رہے تھے۔متفق علیہ۔ ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث:’’میں جو تمہیں عطا کروں۔‘‘ باب رزق الولاۃ میں ذکر کی گئی ہے۔