Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4010 (مشکوۃ المصابیح)
[4010] صحیح، رواہ أبو داود (2725)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي مُوسَی الأشعريِّ قَالَ: قَدِمْنَا فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ فَأَسْہَمَ لَنَا أَوْ قَالَ: فَأَعْطَانَا مِنْہَا وَمَا قَسَمَ لِأَحَدٍ غَابَ عَنْ فَتْحِ خَيْبَرَ مِنْہَا شَيْئًا إِلَّا لمَنْ شہِدَ معَہ إِلَّا أَصْحَابَ سَفِينَتِنَا جَعْفَرًا وَأَصْحَابَہُ أَسْہَمَ لَہُمْ مَعَہم. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،ہم (حبشہ سے) واپس آئے تو ہماری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس وقت ملاقات ہوئی جب خیبر فتح ہو چکا تھا،آپ نے ہمارا حصہ بھی مقرر فرمایا: یا یوں کہا: آپ نے ہمیں عطا فرمایا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر میں حاصل ہونے والے مال غنیمت میں سے یا تو ان لوگوں کو حصہ دیا جو اس غزوہ میں شریک تھے یا پھر ہمارے کشتی کے ساتھیوں یعنی جعفر اور ان کے رفقا کو دیا۔صحیح،رواہ ابوداؤد۔