Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4011 (مشکوۃ المصابیح)
[4011] إسنادہ حسن، رواہ مالک (458/2 ح 1010) و أبو داود (2710) و النسائي (4/ 64 ح 1961)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ: أَنِّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ تُوُفِّيَ يَوْمَ خَيْبَرَ فَذَكَرُوا لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((صَلُّوا عَلَی صَاحِبِكُمْ)) فَتَغَيَّرَتْ وُجُوہُ النَّاسِ لِذَلِكَ فَقَالَ: ((إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللہِ)) فَفَتَّشْنَا مَتَاعَہُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَہُودَ لَا يُسَاوِي دِرْہَمَيْنِ. رَوَاہُ مَالك وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
یزید بن خالد ؓ سے روایت ہے کہ غزوہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ساتھی فوت ہو گیا،صحابہ نے اس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔‘‘ یہ سن کر صحابہ کے چہروں کا رنگ متغیر ہو گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے ساتھی نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے۔‘‘ ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہم نے اس میں یہود کا ایک نگینہ پایا جس کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہیں تھی۔اسنادہ حسن،رواہ مالک و ابوداؤد و النسائی۔