Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4020 (مشکوۃ المصابیح)
[4020] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2704)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ: قُلْتُ: ہَلْ كُنْتُمْ تُخَمِّسُونَ الطَّعَامَ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ فَيَأْخُذُ مِنْہُ مقدارَ مَا يكفيہِ ثمَّ ينْصَرف. وَرَوَاہُ أَبُو دَاوُد
محمد بن ابو مجاہد،عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں طعام میں سے بھی پانچواں حصہ نکالتے تھے؟ انہوں نے کہا: غزوہ خیبر میں ہمیں کھانا ملا،ہر آدمی آتا اور وہ اپنی ضرورت کے مطابق اس سے لیتا اور پھر واپس چلا جاتا۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔