Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4025 (مشکوۃ المصابیح)

[4025] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2694)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: دَنَا النَّبِيُّ ﷺ مِنْ بَعِيرٍ فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ سَنَامِہِ ثُمَّ قَالَ: ((يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّہُ لَيْسَ لِي مِنْ ہَذَا الْفَيْءِ شَيْءٌ وَلَا ہَذَا وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ إِلَّا الْخُمُسَ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ فَأَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ)) فَقَامَ رَجُلٌ فِي يَدِہِ كُبَّةٌ شَعَرٍ فَقَالَ: أَخَذْتُ ہَذِہِ لِأُصْلِحَ بِہَا بَرْدَعَةً فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((أَمَّا مَا كانَ لي ولبني عبدِ المطلبِ فہوَ لكَ)) . فَقَالَ: أمّا إِذا بَلَغَتْ مَا أَرَی فَلَا أَرَبَ لِي فِيہَا ونبَذَہا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اونٹ کے قریب ہوئے تو آپ نے اس کی کوہان سے ایک بال پکڑا پھر فرمایا:’’لوگو! اس مالِ غنیمت سے میرے لیے کوئی چیز نہیں اور یہ (بال تک) بھی نہیں۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی انگلی اٹھائی البتہ خمس،اور خمس بھی تمہیں ہی لوٹا دیا جائے گا،تم دھاگہ اور سوئی تک جمع کرا دو۔‘‘ چنانچہ ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس کے ہاتھ میں بالوں کا ایک ٹکڑا سا تھا،اس نے عرض کیا: میں نے اسے جھل کو صحیح کرنے کے لیے لیا تھا،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ چیز جو میری اور بنو عبد المطلب کی ہے وہ تیرے لیے ہے۔‘‘ اس آدمی نے کہا: اگر معاملہ اس قدر سنگین ہے تو مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں،اور اس نے اسے پھینک دیا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔