Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4026 (مشکوۃ المصابیح)
[4026] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2755)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عمْرو بن عَبَسةَ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ فَلَمَّا سَلَّمَ أَخَذَ وَبَرَةً مِنْ جَنْبِ الْبَعِيرِ ثُمَّ قَالَ: ((وَلَا يَحِلُّ لِي مِنْ غَنَائِمِكُمْ مِثْلُ ہَذَا إِلَّا الْخُمُسُ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ فِيكُمْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عمرو بن عبسہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مالِ غنیمت کے اونٹ کی طرف رخ کر کے ہمیں نماز پڑھائی،اور جب آپ نے سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹ کے پہلو سے چند بال پکڑے پھر فرمایا:’’تمہارے اموال غنیمت میں سے خمس کے علاوہ میرے لیے اتنی چیز بھی حلال نہیں،جبکہ خمس بھی تمہارے مصالح پر خرچ کیا جاتا ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔