Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4027 (مشکوۃ المصابیح)
[4027] حسن، رواہ الشافعي فی الأم (146/4و سندہ ضعیف) و أبو داود (2980 وھو حدیث صحیح) و النسائي (130/7 ح 4142 و ھو حدیث حسن) [و أصلہ عند البخاري (4229)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جُبير بنُ مُطعِمٍ قَالَ: لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سَہْمَ ذَوِي الْقُرْبَی بَيْنَ بَنِي ہَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَتَيْتُہُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ ہَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا مِنْ بَنِي ہَاشِمٍ لَا نُنْكِرُ فَضْلَہُمْ لِمَكَانِكَ الَّذِي وضعكَ اللہُ مِنْہُمْ أَرَأَيْتَ إِخْوَانَنَا مِنْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَعْطَيْتَہُمْ وَتَرَكْتَنَا وَإِنَّمَا قَرَابَتُنَا وَقَرَابَتُہُمْ وَاحِدَةً فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْءٌ وَاحِدٌ ہَكَذَا)) . وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِہِ. رَوَاہُ الشَّافِعِيُّ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ نَحْوُہُ وَفِيہِ: ((إِنَّا وَبَنُو الْمُطَّلِبِ لَا نَفْتَرِقُ فِي جَاہِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ وَإِنَّمَا نَحْنُ وَہُمْ شَيْءٌ وَاحِدٌ)) وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعہ
جبیر بن مطعم ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رشتہ داروں کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب کے درمیان تقسیم کر دیا تو میں اور عثمان بن عفان ؓ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بنو ہاشم قبیلے کے ہمارے یہ بھائی،آپ کے مقام و مرتبہ کی وجہ سے ان کی فضیلت کا ہمیں انکار نہیں کیونکہ اللہ نے آپ کو ان میں پیدا فرمایا،بنو مطلب کے ہمارے بھائیوں کے بارے میں بتائیں کہ آپ نے انہیں عطا فرما دیا جبکہ ہمیں چھوڑ دیا حالانکہ ہماری اور ان کی قرابت ایک ہی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سن کر اپنی انگلیوں کو ایک دوسری میں داخل کر کے فرمایا:’’بنو ہاشم اور بنو مطلب اس طرح ایک چیز ہیں۔‘‘ شافعی۔ابوداؤد اور نسائی کی روایت اسی طرح ہے،اور اس میں ہے: ہم اور بنو مطلب نہ تو دور جاہلیت میں الگ تھے اور نہ اسلام میں الگ ہیں۔اور ہم اور وہ ایک چیز ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں۔حسن،رواہ الشافعی و ابوداؤد و النسائی۔