Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4029 (مشکوۃ المصابیح)

[4029] متفق علیہ، رواہ البخاري (4020) و مسلم (1800/118)۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ بَدْرٍ: ((مَنْ يَنْظُرُ لَنَا مَا صَنَعَ أَبُو جَہْلٍ؟)) فَانْطَلَقَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَہُ قَدْ ضَرَبَہُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّی بَرَدَ قَالَ: فَأَخَذَ بِلِحْيَتِہِ فَقَالَ: أَنْتَ أَبُو جَہْلٍ فَقَالَ: وَہَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوہُ. وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: فَلَوْ غَيْرُ أَكَّارٍ قتلني

انس ؓ بیان کرتے ہیں،بدر کے دن رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کون دیکھ کر ہمیں یہ بتائے گا کہ ابوجہل کس حالت میں ہے؟‘‘ ابن مسعود ؓ گئے تو انہوں نے دیکھا کہ عفراء کے دونوں بیٹوں نے اس پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹھنڈا (قریب المرگ) ہو گیا ہے،راوی بیان کرتے ہیں،انہوں نے اسے داڑھی سے پکڑ کر کہا: تو ابوجہل ہے؟ اس نے کہا: تم نے ایک آدمی ہی تو قتل کیا ہے؟ ایک دوسری روایت میں ہے: اس نے کہا: کاش کوئی غیر کاشکار مجھے قتل کرتا۔متفق علیہ۔