Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4036 (مشکوۃ المصابیح)
[4036] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (3038) [و الترمذي (623) و النسائي (2455) و ابن ماجہ (1803)] ٭ الأعمش مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ مُعَاذٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمَّا وَجَّہَہُ إِلَی الْيَمَنِ أَمْرَہُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ يَعْنِي مُحْتَلِمٍ دِينَارًا أَوْ عَدْلَہُ مِنَ الْمَعَافِرِيِّ: ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيمن. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
معاذ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا تو انہیں ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے مساوی معافری کپڑا جو کہ یمن میں ہوتا ہے،لینے کا حکم فرمایا۔سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔