Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4046 (مشکوۃ المصابیح)

[4046] حسن، رواہ أبو داود (2766)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن المِسْوَرِ وَمَرْوَانَ: أَنَّہُمُ اصْطَلَحُوا عَلَی وَضْعِ الْحَرْبِ عَشْرَ سِنِينَ يَأْمَنُ فِيہَا النَّاسُ وَعَلَی أَنَّ بَيْنَنَا عَيْبَةً مَكْفُوفَةً وَأَنَّہُ لَا إِسْلَالَ وَلَا إِغْلَالَ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

مسور اور مروان سے روایت ہے کہ انہوں نے دس سال لڑائی بند رکھنے کا معاہدہ کیا،اس عرصہ میں لوگ امن سے رہیں گے،کسی غلط فہمی کا شکار ہوں گے اور نہ ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھائیں گے (جان و مال کا تحفظ ہو گا)۔حسن،رواہ ابوداؤد۔