Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4045 (مشکوۃ المصابیح)

[4045] متفق علیہ، رواہ البخاري (2713) ومسلم (88/ 1866)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَائِشَة قَالَتْ فِي بَيْعَةِ النِّسَاءِ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَمْتَحِنُہُنَّ بِہَذِہِ الْآيَة: (يَا أيُّہا النبيُّ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم إِذا جاءكَ المؤمناتُ يبايِعنَكَ) فَمَنْ أَقَرَّتْ بِہَذَا الشَّرْطِ مِنْہُنَّ قَالَ لَہَا: ((قَدْ بَايَعْتُكِ)) كَلَامًا يُكَلِّمُہَا بِہِ وَاللہِ مَا مَسَّتْ يَدُہُ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ فِي الْمُبَايَعَةِ

عائشہ ؓ نے خواتین کی بیعت کے بارے میں فرمایا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس آیت کے مطابق اس کا امتحان لیا کرتے تھے:’’اے نبی! جب مومن عورتیں آپ کے پاس آئیں اور اس بات پر آپ سے بیعت کریں .....‘‘ تو ان میں سے جو اِن شرائط کی پابندی کا اقرار کر لیتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے فرماتے:’’میں نے تم سے بیعت لے لی۔‘‘ آپ ان سے بیعت فقط زبانی طور پر لیتے۔اللہ کی قسم! بیعت کرتے وقت آپ کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ سے نہیں لگا۔متفق علیہ۔