Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4048 (مشکوۃ المصابیح)
[4048] إسنادہ صحیح، رواہ [الترمذي (1597 وقال: حسن صحیح) و النسائي (149/7 ح 4186) و ابن ماجہ (2874) و مالک (2/ 982 ح 1908)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أُميمةَ بنت رقيقَة قَالَتْ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ ﷺ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ لَنَا: ((فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ)) قُلْتُ: اللہُ وَرَسُولُہُ أَرْحَمُ بِنَا مِنَّا بِأَنْفُسِنَا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ بَايِعْنَا تَعْنِي صَافِحْنَا قَالَ: ((إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَمَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأ
امیمہ بنت رُقیقہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے خواتین کی جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا:’’(میں نے ان امور میں تمہاری بیعت لی) جن کی تم استطاعت اور طاقت رکھتی ہو۔‘‘ میں نے عرض کیا،اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہماری جانوں سے بھی زیادہ مہربان ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم سے بیعت لیں یعنی ہم سے مصافحہ کریں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سو عورتوں کے لیے میری بات وہی ہے جو ایک عورت کے لیے ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و مالک۔