Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4055 (مشکوۃ المصابیح)

[4055] متفق علیہ، رواہ البخاري (3094) و مسلم (49/ 1757)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن مالكِ بن أوْسِ بنِ الحَدَثانِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ: إِنَّ اللہَ قَدْ خَصَّ رَسُولَہُ ﷺ فِي ہَذَا الْفَيْءِ بِشَيْءٍ لَمْ عطہ أحدا غيرَہ ثُمَّ قَرَأَ (مَا أَفَاءَ اللہُ عَلَی رَسُولِہِ مِنْہُم) إِلی قولِہ (قديرٌ) فكانتْ ہَذِہ خَالِصَة لرَسُول اللہِ ﷺ يُنْفِقُ عَلَی أَہْلِہِ نَفَقَةَ سَنَتِہِمْ مِنْ ہَذَا الْمَالِ. ثُمَّ يَأْخُذُ مَا بَقِيَ فَيَجْعَلُہُ مَجْعَلَ مَالِ اللہِ

مالک بن اوس بن حدثان ؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا: اللہ نے مالِ فے میں جس چیز کے ساتھ اپنے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو خاص کیا تھا،وہ چیز آپ کے سوا کسی اور کو نہیں دی گئی۔پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اللہ نے ان میں سے اپنے رسول کو جو عطا فرمایا .... قدیر تک‘‘ یہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے خاص تھی،آپ اس مال سے اپنے اہل پر سال بھر خرچ کرتے تھے،اور جو باقی بچ جاتا وہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس مد میں خرچ کرتے جہاں اللہ کا مال خرچ ہونا چاہیے۔متفق علیہ۔