Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4057 (مشکوۃ المصابیح)

[4057] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2953)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عوفِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا أَتَاہُ الْفَيْءُ قَسَمَہُ فِي يَوْمِہِ فَأَعْطَی الْآہِلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَی الْأَعْزَبَ حَظًّا فَدُعِيتُ فَأَعْطَانِي حَظَّيْنِ وَكَانَ لِي أَہْلٌ ثُمَّ دُعِيَ بَعْدِي عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ فَأُعْطِيَ حَظًّا وَاحِدًا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عوف بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس مالِ فے آتا تو آپ اسے اسی روز تقسیم فرما دیتے،آپ شادی شدہ کو دو حصے دیتے اور کنوارے کو ایک حصہ دیتے،مجھے بلایا گیا اور آپ نے مجھے دو حصے دیے کیونکہ میں شادی شدہ تھا،پھر میرے بعد عمار بن یاسر ؓ کو بلایا گیا تو انہیں ایک حصہ دیا گیا۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔