Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4058 (مشکوۃ المصابیح)

[4058] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2951)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَوَّلُ مَا جَاءَہُ شيءٌ بدَأَ بالمحرَّرينَ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ جب آپ کے پاس مالِ فے میں سے کوئی چیز آتی تو آپ سب سے پہلے انہیں عطا فرماتے جو (غلامی سے) آزاد کیے گئے ہوتے تھے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔