Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4063 (مشکوۃ المصابیح)
[4063] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2972) ٭ فیہ مغیرۃ بن مقسم مدلس و عنعن و السند منقطع .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن المغيرةِ قَالَ: إِنَّ عمَرَ بنَ عبد العزيزِ جَمَعَ بَنِي مَرْوَانَ حِينَ اسْتُخْلِفَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَتْ لَہُ فَدَكُ فَكَانَ يُنْفِقُ مِنْہَا وَيَعُودُ مِنْہَا عَلَی صَغِيرِ بَنِي ہَاشِمٍ وَيُزَوِّجُ مِنْہَا أَيِّمَہُمْ وَإِنَّ فَاطِمَةَ سَأَلَتْہُ أَنْ يَجْعَلَہَا لَہَا فَأَبَی فَكَانَتْ كَذَلِكَ فِي حَيَاةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي حَيَاتِہِ حَتَّی مَضَی لسبيلِہ فَلَمَّا وُلّيَ أَبُو بكرٍ علم فِيہَا بِمَا عَمِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي حَيَاتِہِ حَتَّی مَضَی لِسَبِيلِہِ فَلَمَّا أَنْ وُلِّيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَمِلَ فِيہَا بِمِثْلِ مَا عَمِلَا حَتَّی مَضَی لِسَبِيلِہِ ثُمَّ اقْتَطَعَہَا مَرْوَانُ ثُمَّ صَارَتْ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَرَأَيْتُ أَمْرًا مَنَعَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاطِمَةَ لَيْسَ لِي بِحَقٍّ وَإِنِّي أُشْہِدُكُمْ أَنِّي رَدَدْتُہَا عَلَی مَا كَانَتْ. يَعْنِي عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَبِي بَكْرٍ وعمَرَ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
مغیرہ ؒ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز ؒ جب خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے بنو مروان کو جمع کیا اور فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے فدک مخصوص تھا،آپ اس میں سے (اپنے اہل خانہ پر) خرچ کرتے،بنو ہاشم کے چھوٹوں پر خرچ کرتے اور اسی میں سے ان کے غیر شادی شدہ افراد کی شادی کیا کرتے تھے،فاطمہ ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی کہ فدک آپ انہیں عطا فرما دیں،آپ نے انکار فرمایا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں معاملہ اسی طرح رہا،آپ کے بعد جب ابوبکر ؓ خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں کیا تھا،حتی کہ وہ بھی اللہ کو پیارے ہو گئے،جب عمر بن خطاب ؓ خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے ان دونوں حضرات نے کیا تھا،حتی کہ وہ بھی اللہ کو پیارے ہو گئے،پھر مروان نے اسے جاگیر بنا لیا،پھر وہ عمر بن عبد العزیز کے لیے ہو گئی،میں نے دیکھا کہ یہ وہ مال ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فاطمہ ؓ کو نہیں دیا،لہذا اسے لینے کا مجھے بھی کوئی حق نہیں،میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے اسی جگہ لوٹا دیا ہے جہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر و عمر ؓ کے دور میں تھا۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔